صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا، ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ سردار اویس لغاری نے بھی وزرات سے استعفیٰ دے دیا، اویس لغاری نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوا دیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اس سے قبل خواجہ سلمان رفیق نے بھی صوبائی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔
خواجہ سلمان رفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر صوبائی وزارت سے استعفی دیا، خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بجھوا دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفی بھی منظور کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
