Advertisement
Advertisement
Advertisement

جج کی رخصتی کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ملتوی

Now Reading:

جج کی رخصتی کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ملتوی
لاہور ہائی کورٹ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کازلسٹ منسوخ کردی گئی

جج کے رخصت ہونے کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت میں سابق آئی جی پنجاب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے جج کے رخصت ہونے کے باعث سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار ملزمان نے مؤقف اپنایا تھا کہ استغاثہ میں غیر قانونی طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت بری کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک نے کیس ٹرانسفر کرانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عوامی تحریک کے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا تھا کہ بریت کی درخواستوں کی منتقلی کیلئے مزید دستاویزات منسلک کرنی ہیں۔

وکیل پاکستان عوامی تحریک نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ دستاویزات منسلک کرنے کیلئے مہلت ددے دیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ پریشان کیوں نظرآ رہے ہیں؟ نارمل ہو کر بتائیں کہ یہ کیس کیا ہے۔

وکیل جواد حامد نے کہا کہ مزید دستاویزات ریکارڈ پرآ جائیں، پھرعدالت کی معاونت کردوں گا۔ ٹرائل کورٹ کے جج اعجازبٹرآئندہ چند دنوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ کے جج اعجاز بٹر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ ٹرائل کورٹ کے جج اوپن کورٹ میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے سے متعلق ریمارکس دے رہے ہیں۔

وکیل عوامی تحریک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل جج کا بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے پرزورملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالتی روایات کے مطابق کسی جج کو ریٹائرمنٹ سے قبل فائنل فیصلے نہیں کرنے چاہیئں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ٹرائل کورٹ کو بریت کی درخواستوں پر فیصلے سے روکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر