Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام، داعش کا رہنما ماہر العکال امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

Now Reading:

شام، داعش کا رہنما ماہر العکال امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کا رہنما ماہر العکال ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ العکال اس عسکریت پسند تنظیم کے پانچ اعلیٰ ترین رہنماؤں میں سے ایک تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی مرکزی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے اس رہنما کو شمال مغربی شام میں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں اس کا ایک قریبی ساتھی زخمی بھی ہوا ہے۔ بیان کے مطابق اس حملے کے لیے وسیع تر منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ اس آپریشن کو ہر حال میں کامیاب ہونا چاہیے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق اس ڈرون حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق شام میں داعش کا رہنما ماہر العکال تنظیم کے پانچ اہم ترین کمانڈروں میں سے ایک تھا جس کا بنیادی کام اس دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک کو شام اور عراق سے باہر تک پھیلانا تھا۔ ماہر العکال کی ہلاکت داعش کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جس سے اس شدت پسند تنظیم کی خود کو ایک گوریلا عسکری طاقت کے طور پر مضبوط بنانے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

Advertisement

ماضی میں داعش عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قابض تھی اور اس نے وہاں اپنی ایک نام نہاد خلافت بھی قائم کر رکھی تھی۔ بعد ازاں اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف مربوط بین الاقوامی عسکری کارروائیوں کی وجہ سے یہ کمزور پڑتی چلی گئی اور یہ اپنے زیر اثر وسیع تر علاقوں سے محروم بھی ہوگئی تھی۔

اس سے قبل رواں سال فروری میں شام میں ہی داعش کے ایک مرکزی رہنما نے ایک امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر