Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے

Now Reading:

معروف اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے

پاکستان کے مشہور اداکار و ہدایتکار تنویر جمال کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

گزشتہ کئی دنوں سے اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جاپان میں علاج کے لیے منتقل ہوگئے تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کے باعث اداکار کے پھیپڑے ختم ہو گئے تھے اور ان کا مزید علاج ممکن نہیں تھا جس کے بعد آج وہ جاپان کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

اداکار کے لواحقین میں ان کی جاپانی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں، انکی آخری رسومات کے حوالے سے اب  تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے یہ تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی۔

تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے ہیں، ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے انہیں بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر