Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنا اب نہایت آسان

Now Reading:

بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنا اب نہایت آسان

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد تازہ اور صاف نظر آئے جس کے لیے ہمیں جلد کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہئیے تو آج ہم آپ کو بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتائیں گے۔

ماہرین نے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کے پیچھے کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا علاج بھی بتا دیا ہے۔

موسم کی تبدیلی، آلودگی اور گندگی جِلد کو بہت سے منفی طریقوں سے متاثر کرتی ہے اور اگر جِلد کا خیال نہیں رکھا جائے تو یہ صاف نظر نہیں آئے گی۔

عمر کے ساتھ ساتھ پیش آنے والے مسائل جن میں ایکنی وغیرہ شامل ہیں، سب سے عام مسائل میں سے ایک جِلد پر وائٹ ہیڈز اور بلیک ہیڈز کا ہونا ہے، یہ جِلد پر چھوٹے چھوٹے دھبے ہیں جو دیکھنے میں بالکل اچھے نہیں لگتے۔

ماہرینِ غذائیت نے کہا ہے کہ اپنے چہرے کو صاف کرنا اور ہر 15 دن میں ایک بار چہرے کے اسکرب کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی چکنائی (اعتدال) والی صاف خوراک کھانے سے آپ کو اس مسئلے سے بچنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

اگر آپ صاف اور چمکدار جِلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چونکہ چینی جِلد کے لیے اچھی نہیں ہے، اس لیے کم چینی والے پھل جیسے سیب، نارنجی، انار وغیرہ کا استعمال کریں۔

اپنے جسم کی کیمسٹری کو متوازن کرنے کے لیے پنیر، چاکلیٹ اور تلی ہوئی یا تیل والی کھانے کی اشیاء سے 6 ماہ تک پرہیز کریں، جتنا ممکن ہو صحت مند کھانے کی کوشش کریں۔

وٹامنز جیسے زنک، وٹامن اے اور سی لیں، یا تو یہ وٹامنز اور معدنیات کھانے کی اشیاء سے حاصل کر سکتے ہیں یا ڈاکٹروں کے تجویز کردہ سپلیمنٹس لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دالوں، گری دار میوے، بیج، پھل، سبزیاں اور اناج پر مشتمل تھوڑی مقدار میں اعتدال سے کم چکنائی والی خوراک کھائیں۔

اگر کامل جِلد چاہتے ہیں تو اسے صاف کرنے والی غذا پر عمل کرنا چاہئیے، ٹماٹر + گاجر + چقندر کے جوس کا استعمال کریں اور وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹس لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر