کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے گیس لیکج کے نتیجے میں میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوید احمد سبزل روڈ پر فلیٹ میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
کوئٹہ میں دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی
واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں باچا خان چوک پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے دھماکا پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار پہنچ گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ سرچنگ میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News