Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیران کن انکشاف!!! اداکار گوہر رشید کس مشہور عالمِ دین کے نواسے ہیں؟

Now Reading:

حیران کن انکشاف!!! اداکار گوہر رشید کس مشہور عالمِ دین کے نواسے ہیں؟
Mirza Gohar Rasheed

معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنے نانا کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ مشہور عالمِ دین علّامہ غلام احمد پرویز ان کے نانا ہیں۔

دورانِ انٹرویو گوہر رشید کا کہنا تھا کہ میرے ہوش سنبھالنے تک نانا علّامہ غلام احمد پرویز  کا انتقال ہوچکا تھا، لیکن ان کی جو تعلیمات اور نظریہ تھا وہی میرا بھی ہے۔

گوہر رشید نے کہا کہ ہم نے دین کو بہت مشکل بنا دیا ہے، ہمارا دین ایسا نہیں، یہ تو بہت خوب صورت اور آسانیوں والا مذہب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو دقیانوسی ہیں اور نہ ہی بہت زیادہ آزاد خیال، ہمارے گھر کا ماحول بہت مثبت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بچپن ہی سے اپنے بڑوں کو زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اور اعتدال اختیار کرتے اور اپنی اقدار و ثقافت کے ساتھ چلتے دیکھا۔ ہمیں سختی سے بڑوں، چھوٹوں سے عزت سے پیش آنے کا درس دیا گیا۔

مرزا گوہر نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب کراچی آیا تو پہلی ملازمت ایک نجی چینل میں بطور لائن پروڈیوسر تھی، کیریئر کی شروعات لائن پروڈیوسر کے شعبے ہی سے ہوئی اور بس، اُس کے بعد راہیں کُھلتی چلی گئیں، اس کے بعد ریڈیو، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا۔

انہوں نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ اداکاری کے شعبے میں جب قدم رکھا تو والد کی جانب سے غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ والدہ نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

اُن کا اپنے ڈراموں سے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  میرا ڈرامہ سیریل ’ڈائجسٹ رائٹر‘ بہت ہٹ ہوا تھا، اس کے بعد مَن مائل، عشقیہ، رازِ الفت، لاپتہ بھی بے حد پسند کیے گئے جبکہ فلموں میں ’رنگ ریزہ‘ اور ’سِیڈلنگز‘ ہٹ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر