گدو پاور پلانٹ میں ہونے والی آتشزدگی سے اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گدو پاور پلانٹ میں عید کے روز ہونے والی آتشزدگی کی تحقیقات انجینئر صبیح الرحمان فاروقی کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ گدوپاور پلانٹ میں آتشزدگی کے وقت عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ پاور پلانٹ بحال ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو ہایا جاسکا۔ آتشزدگی سے گدو پلانٹ مکمل طور پر جل
یاد رہے کہ چند روز قبل 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی فنی خرابی سے بند ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
