Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا 30 لاکھ جی بی ڈیٹا استعمال کرنے کا عالمی ریکارڈ

Now Reading:

سعودی عرب کا 30 لاکھ جی بی ڈیٹا استعمال کرنے کا عالمی ریکارڈ
سعودی عرب کا 30 لاکھ جی بی ڈیٹا استعمال کرنے کا عالمی ریکارڈ

سعودیہ عرب میں رواں سال عازمین حج نے لاکھوں جی بی ڈیٹا استعمال کرلیا۔

سعودی عرب کی مواصلاتی کمپنی ’ کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن ( سی آئی ٹی سی ) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حج کے دن حجاج کرام کی جانب سے جانب سے تین ہزار ٹیرا بائٹ (30 لاکھ گیگا بائٹ) ڈیٹا استعمال کیا گیا، جب کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے علاوہ 14 لاکھ سے زائد بین الاقوامی کالیں بھی کی گئیں۔

سی آئی ٹی سی کے اعداد و شمار کے مطابق فی صارف روزانہ 805 میگابائیٹ ڈیٹا استعمال کیا گیا۔ جو کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے اوسط استعمال سے تقریبا تین گنا زائد ہے۔

سی آئی ٹی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حجاج کی جانب سے استعمال کیا گیا ڈیٹا ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) معیار کی ویڈیوزکوتیرہ لاکھ گھنٹے دیکھنے کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوران حج سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ( آئی او ایس اور اینڈروئیڈ) ایپس میں یوٹیوب، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام سرفہرست رہیں۔

Advertisement

یادرہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 منصوبے کے تحت پوری ریاست خصوصا حج کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سعودیہ عرب 2030 تک جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 50 لاکھ عازمین حج کو مقدس سرزمین پر خوش آمدید کہنے کے لیے تیارہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار پہلے ہی ٹیکنالوجی ہر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں کیا جاتا ہے جو کہ اس کے سالانہ تیکنیکی بجٹ کا 21 اعشاریہ 7 فیصد ہے، اور 2025 تک سعودی عرب کے ٹیکنالوجی پر اخراجات 93 ارب ریال تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مقصد عازمین حج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور 2030 تک ہر 100 شہریوں میں سے کم سے کم ایک کمپیوٹر پروگرامرتیار کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر