
گلگت بلتستان کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ایک اور تاریخی و احسن اقدام کیا ہے۔
گلگت بلتستان کے پہلے “سوفٹ ٹیکنالوجی پارک” کی تکمیل ہوگئی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید چھلمس گلگت کے مقام پر قائم گلگت بلتستان کے پہلے سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا مورخہ 14 جولائی 2022 بوقت دن 1 بجے باضابطہ افتتاح کریں گے۔
گلگت بلتستان سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں 20 سے زائد آئی ٹی کمپنیوں کو مفت انٹرنیٹ و دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ آئی ٹی سے منسلک نئے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے اور پہلے سے موجود آئی ٹی سٹارٹ اپس کو وسعت دینے کے لئے Co-working Space دستیاب ہوگی۔
“سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک” کے قیام سے گلگت بلتستان میں آئی ٹی سیکٹر ترقی کے نئے بلند منازل طے کریگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News