Advertisement
Advertisement
Advertisement

ومبلڈن جیتنے کے باوجود جوکووچ کی رینکنگ میں چار درجہ تنزلی

Now Reading:

ومبلڈن جیتنے کے باوجود جوکووچ کی رینکنگ میں چار درجہ تنزلی

ومبلڈن فائنل میں کامیابی کے باوجود معروف ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی اے ٹی پی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ نے اتوار کو کرگیوس کے خلاف اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کی خوشی منائی تھی۔

تاہم اس ہفتے کی اے ٹی پی رینکنگ میں 35 سالہ سربیائی کھلاڑی نمبر 3 سے نمبر 7 پر چار درجے گر گئے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آل انگلینڈ کلب کی جانب سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی کے بعد اے ٹی پی نے اس سال ومبلڈن کے لیے کوئی رینکنگ پوائنٹس نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ومبلڈن سے روکے جانے والے روس کے ڈینیل میدویدیف نے اپنا ٹاپ رینک برقرار رکھا ہے۔

Advertisement

رینکنگ میں میدویدیف کے بعد الیگزینڈر زویریف اور رافیل نڈال کا نمبر آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب راجر فیڈرر کو اے ٹی پی رینکنگ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

چونکہ درجہ بندی میں صرف پچھلے 52 ہفتوں میں حاصل کیے گئے پوائنٹس کو مدنظر رکھا جاتا ہے، اس لیے فیڈرر کو کوئی پوائنٹ نہیں ملا کیونکہ ان کا آخری میچ گزشتہ سال ومبلڈن میں ہوا تھا۔

نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن میں شرکت کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا کیونکہ وہ ویکسین کروائے بغیر وہاں نہیں جا سکتے

جوکووچ نے بلغراد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت میں امریکہ نہیں جا سکتا، میں مثبت خبروں کی امید کر رہا ہوں، لیکن زیادہ وقت نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم لیکن امید بہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یو ایس اوپن کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے پہلا گرینڈ سلم جس سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

Advertisement

ومبلڈن میں اپنی فتح کے ساتھ، جوکووچ کے پاس اب 21 گرینڈ سلیم ٹائٹلز ہیں، جو راجر فیڈرر کے 20 کی تعداد سے آگے ہیں۔

مردوں میں وہ صرف رافیل نڈال سے پیچھے ہیں جنہوں نے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر