Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرامہ انڈسٹری کیلئے تنویر جمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

ڈرامہ انڈسٹری کیلئے تنویر جمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کیلئے تنویر جمال کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف اداکار تنویر جمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تنویر جمال گزشتہ 35 سالوں سے پی ٹی وی کی معروف شخصیت تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرحوم نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا، ڈرامہ انڈسٹری کیلئے تنویر جمال مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے۔ معروف اداکار تنویر جمال کا انتقال جاپان میں ہوا، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

 اداکار تنویر جمال نے جاپان اور پاکستان میں منشیات کے خلاف ایک فلم بھی بنارکھی تھی، فلم کو کورونا وائرس کی وجہ سے سینیما گھروں کہ بندش کے باعث ریلیز نہ کیا جاسکا۔

Advertisement

تنویر جمال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کینسر کے باعث اداکار کے پھیپڑے ختم ہو گئے تھے اور ان کا مزید علاج ممکن نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر