Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے تحفظ اور قانون کے نفاذ کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، کراچی پولیس چیف

Now Reading:

عوام کے تحفظ اور قانون کے نفاذ کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے، عوام کے تحفظ اور قانون کے نفاز کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ طبقات کیجانب سے لوکل سیاست کو چمکانے کیلئے لسانی فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسے سازشی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

تمام زونل ڈی آئی جیز کو ایسے واقعات پر کڑی نظر رکھنے اور انکے فوری تدارک کیلئے احکامات جاری کر دئیے جس کے تحت کسی بھی فرد/افراد نے قانون کو ہاتھ میں لینے اور کسی بھی شہری کے جان و املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایسے افراد کیخلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

 کراچی پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہیکہ شہر اور ملک میں امن و امان کی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی ایسے سازشی عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر