Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ کی حقیقت بتا دی

Now Reading:

ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ کی حقیقت بتا دی

اداکارہ ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ  کی حقیقت بتا دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملیکہ شیراوت جنہوں نے 2004ء میں فلم مرڈر سے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 18 سال بعد اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

انہوں نے اس دوران اپنی فلم مرڈر اور دیپیکا پڈوکون کی گہرائیاں کا موازنہ کیا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں بدلتے رجحانات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم گہرائیاں میں دیپیکا پڈوکون نے جو کچھ کیا وہ میں 18 سال پہلے کرچکی ہوں، لیکن میری اداکاری کی کبھی بھی تعریف نہیں کی گئی۔

Advertisement

ملیکہ شیراوت نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کی توجہ ہمیشہ میرے جسم اور گلیمر پر رہی، کبھی کسی نے میری اداکاری کی تعریف نہیں کی۔

اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں رونما تبدیلیوں سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ ماضی میں عورت ستی ساوتری تھی یا پھر بدکردار، اسی تناظر میں فلم میں اس کا رول لکھا جاتا تھا۔

ملائکہ نے مزید کہا کہ اب فلم میں عورت صرف انسان ہے، جو خوش ہے یا غمگین ، غلطیاں کرتی یا لڑکھڑاتی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ اسے پیار کرتے ہیں۔

ملیکہ شیراوت نے یہ بھی کہا کہ ہیروئنیں اپنے جسم سے متعلق بہت پراعتماد ہیں، جب میں نے مرڈر فلم کی تو بہت شور مچا ، لوگوں نے فلم میں بوسوں اور چھوٹے کپڑوں پر خوب باتیں بنائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے پیار کے سائیڈ افیکٹ اور ویلکم جیسی فلمیں بھی کیں لیکن کسی نے میری اداکاری کو نہیں سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جب مرڈر فلم آئی اُس وقت لوگ بہت تنگ نظر تھے ، مجھے تو انڈسٹری میں اور میڈیا نے کافی ذہنی اذیت دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملیکہ شیراوت اب رجت کپور کی فلم ’آرکے، آرکے‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جو 22 جولائی کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر