Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاداب اور عابد علی کا سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

Now Reading:

شاداب اور عابد علی کا سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ
شاداب اور عابد علی کا سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

قومی کرکٹر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر دونوں کھلاڑیوں میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر صارفین اور ساتھی کھلاڑی کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کا چشمہ پہن رکھا ہے جبکہ وہ کسی گاڑی میں بیٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں‘۔

ان تصاویر پر قومی کھلاڑی عابد علی کا دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آیا، انہوں نے ٹوئٹ کے جواب میں گانا شیئر کیا جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔

’لمبورگینی چلائی جانے او، سانوں وی جھٹا دے دو، کتھے کلی کلی جائی جانے او‘

اس ٹوئٹ کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ عابد بھائی کون سی لمبورگینی؟ اگر آپ کے پاس ہے تو مجھے بھی سیر کروادیں۔

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی شاداب خان کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

زینب نامی صارفہ کا کہنا تھا کہ ’اچھا چلیں اتنا ایٹیٹیوڈ نہ دکھائیں، ہمیں پتا ہے کہ آپ بہت ہینڈسم ہیں اور آپ کی تصاویر بھی بہت اچھی ہوتی ہیں‘۔

https://twitter.com/ZainabZahoor12/status/1547244453957701632

شاداب خان نے اس ٹوئٹ کا بھی جواب دیا جس میں انہوں نے کہا ’ایٹیٹیوڈ بھی کسی کسی پر اچھا لگتا ہے‘۔

Advertisement

https://twitter.com/Shaddyrealfan1/status/1547250005601296385

ایس کے شیروانی نامی صارف نے لکھا کہ ’پینٹ کا کلر بہت برا لگ رہا ہے، تعریف اپنی جگہ اپنے ہیرو کی مگر جو چیز پسند نہ آئے وہ بتادینی چاہیے باقی بندے کی مرضی۔

Advertisement

ایک اور صارف نے مزاحیہ میمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاداب اپنے فوٹوگرافر کو پھینکتے ہوئے‘۔

مومی نامی صارف کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مہنگی گاڑی میں گھومتے ہوئے اہسے ہی بچکانہ خیالات آتے ہیں‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر