وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک کی معاشی مشکلات کو کم کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ طے ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Congratulations to our Finance & Foreign Office teams led ably by Ministers Miftah Ismail & Bilawal Bhutto for their efforts in getting the IMF program revived. It was a great team work. The Agreement with the Fund has set the stage to bring country out of economic difficulties.
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ملک کی معاشی مشکلات کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونے پر کہا کہ یہ ایک زبردست ٹیم ورک تھا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں آئی ایم ایف کا اعلامیہ شیئر کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں قسط کی مد میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم، ساتھی وزراء، سیکرٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
