Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپر لیگ رینکنگ؛ پاکستان کی چوتھی پوزیشن خطرے میں!

Now Reading:

سپر لیگ رینکنگ؛ پاکستان کی چوتھی پوزیشن خطرے میں!
سپر لیگ رینکنگ؛ پاکستان کی چوتھی پوزیشن بھی خطرے میں پڑگئی

سپر لیگ رینکنگ؛ پاکستان کی چوتھی پوزیشن بھی خطرے میں پڑگئی

پاکستان کی آئی سی سی سپر لیگ میں چوتھی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے جو ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائنگ کا درجہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف منگل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ سپر لیگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

پہلےمیچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئرش ٹیم کے خلاف کافی مشکلات پیش آئی تھیں لیکن کیوی ٹیم اپ سیٹ شکست سے بال بال بچ گئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے اور آخری میچ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دے دیتی ہے تو ان کے پوائنٹس چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کے برابر 90 ہوجائیں گے۔

پاکستان ٹیم نے 15 میچز کھیل کر یہ پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ صرف 8 میچز کھیل کر 90 پوائنٹس حاصل کرلے گا جس کے بعد وہ مزید ایک فتح سے پاکستان سے آگے نکل جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپر لیگ میں انگلینڈ کی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ 120 پوائنٹس کے ساتھ بنگلادیش دوسرے اور 100 پوائنٹس کے ساتھ افغانستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement

اس فہرست میں بھارت کا ساتواں نمبر ہے جو 12 میچز میں 79 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر