وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان عوام کی مقدس امانت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی، آئین پاکستان عوام کی مقدس امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا، ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادات کو بچانے کیلئے قومی مفاد کو داؤ پر لگا دیا، عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے، الیکشن کمیشن انہیں قانون کے مطابق نااہل قرار دے، عمران خان نے دارالحکومت پر مسلح جتھے کے ساتھ چڑھائی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
