گوجرانوالہ میں گھریلو تنازعے پر نوجوان نے اپنے سگے والد اور دادا پر فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے پر نوجوان نے اپنے ہی والد اور دادا پر فائر کھول دیے، فائرنگ کے نتیجے میں دادا جاں بحق جبکہ باپ مرتضی زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ پر پیش آیا، ملزم احمد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
