Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘عوام اب حکمرانوں کے جھوٹ اور فریب میں نہیں آئے گی’

Now Reading:

‘عوام اب حکمرانوں کے جھوٹ اور فریب میں نہیں آئے گی’
احمد سلمان بلوچ

احمد سلمان بلوچ

رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام اب حکمرانوں کے جھوٹ اور فریب میں نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے  پیٹرول کی قیمتوں میں جھوٹے اضافہ پر شدید بارش میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں چند روپے کی کمی کا ووٹر کو لالی پاپ نہیں دو۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے جھوٹ ، فریب میں عوام اب نہیں آئیں گے، فریبی حکومت فریب نا دے پیٹرول کی قیمت میں کمی وہ ہو گی جب حکومت ملی تو کیا قیمت تھی اسکو کم کرو۔

 احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو حکومت میں آلو پیاز کی قیمت کا پتا نہیں ہوتا اور  اپوزیشن میں آتے ہیں تو عوام کے درد میں آلو پیاز کے ریٹ لے آتے ہیں۔

Advertisement

 احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عوام جاگ رہی ہے ، دھوکہ فریب میں نہیں آئے گی اور  اب  جماعت اسلامی پر اعتماد کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 230 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 33 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 196 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ا

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر