Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا سوشل میڈیا پر شہریوں کی ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا سوشل میڈیا پر شہریوں کی ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Social media

حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے غیراخلاقی مواد کی تشہیر، شہریوں کی ہراسگی اور کردار کشی کی ذریعے ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی، غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے، بلیک میلنگ اورانکی کردارکشی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس سائبرکرائم بلخصوص ہراسگی اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے اوراسکی تشہیر سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے سائبرکرائم میں ملوث ایسے افراد کیخلاف سخت اور فوری ایکشن کیلئے ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں۔

شہریوں کی شکایات کیلئے ایف آئی اے نے رابطہ نمبرز بھی جاری کردئیے ہیں جس پر رابطہ کرتے ہوئے یا پھر ایف ائی اے پورٹل یا ایف آئی آئے کے کسی بھی دفتر میں درج کروا سکتے ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ ہراسگی اور کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنے کے معاملے پر پیکا 2016 میں ضروری ترامیم لانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر ہراسگی، کردارکشی اور توہین آمیز مواد روکنے کیلئے قانون سازی اورانتظامی اقدامات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے گا۔

ورکنگ گروپ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اتفاق رائے سے اپنی مرتب شدہ سفارشات وزارت داخلہ کو پیش کرے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، معاشرے میں اخلاقی اقدار پامال کرنے والوں کیخلاف متعلقہ ادارے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی عزت نفس محفوظ بنانے، انکو ہراسگی اور بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر ادارے فعال کردار ادا کریں۔

دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سائیبر اسپیس میں ہراسگی، کردار کشی، غیراخلاقی مواد اور بلیک میلنگ سے متعلق شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر درج کرواسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمدطاہررائے،  قائم مقام چئیرمین نادرا بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالدلطیف اور دیگرحکام کی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر