
انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 100 رنز سے شکست دے دی۔
لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکا تاہم معین علی(47)، ڈیوڈ ویلی(41) ، جونی بیئر اسٹو(38) اور لیام لیونگ اسٹون(33) نے ٹیم کا مجموعی اسکور 246 رنز تک پہنچا دیا۔
جیسن روئے 23، بین اسٹوکس 21، جو روٹ 11 ،کپتان جوز بٹلر 4، ریس ٹوپلی 3 اور برائڈن کارس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کریگ اوورٹن 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے یوزویندرا چاہل نے 4، جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 جبکہ محمد شامی اور پراسدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Reece Topley's stunning spell keeps England alive in the ODI series against India 👊 #ENGvIND | 📝 Scorecard: https://t.co/LUUs4go6H0 pic.twitter.com/wPZBs7mGTd
— ICC (@ICC) July 14, 2022
بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم انگلش بولرز کے آگے بے بس دکھائی دی اور صرف 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا 29،29، سوریا کمار یادیو 27، محمد شامی 23 ، ویرات کوہلی 16 ، شیکھر دھون 9 اور یوزویندرا چاہل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جسپریت بمراہ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان روہت شرما، ریشابھ پانت اور پراسدھ کرشنا بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے ۔
انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 6 جبکہ ڈیوڈ ویلی، معین علی، لیام لیونگ اسٹون اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ریس ٹوپلی کو 6 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
📈 Reece Topley's historic spell
🌟 Yuzvendra Chahal shines once again
🏏 Lower order rescues England's inningsAll the key talking points from the second #ENGvIND ODI ⬇️https://t.co/xJQsnw6H3x
Advertisement— ICC (@ICC) July 15, 2022
دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ تیسرا میچ 17 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News