Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا مصر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور

Now Reading:

پاکستان کا مصر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور
ختلف شعبوں میں تعاون

پاکستان کی جانب سے مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں مصر کے سفیر طارق دہروگ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سفیر دہراؤگ کی کوششوں کو سراہا۔

پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے COP-27 کی صدارت سنبھالنے پر مصر کو مبارکباد دی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

مصری سفیر نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مصر کی قیادت اور عوام کی جانب سے تہنیتی مبارکباد بھی پیش کی۔

سفیر نے مزید کہا کہ مصری قیادت اس سال کے آخر میں CoP-27 میں وزیر اعظم کی شرکت کی منتظر ہے۔

صدر فتح السیسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے مصری صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر