
جب ہم انڈے کے چھلکوں کو کُوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں تو ہم اسے دوسری مرتبہ پلٹ کر دیکھتے بھی نہیں ۔ لیکن عام طور پر نظر اندازکردہ یہ شے خود باورچی خانے کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے ،تاہم یاد رکھیے کہ انڈوں کے چھلکوں کو استعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھو نا ،صاف کر نا اور خشک کرناضرور ی ہے۔ اب انڈے کے چھلکوں کو آپ ان مفید کاموں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔
کافی کو بہتر بنائے
اگر کافی سے کڑواہٹ کم کرنی ہو توکافی ابالتے وقت اس میں انڈے کے کچھ چھلکے شامل کر لیجئے ۔ کیتلی میں ابلتے پانی میں کافی شامل کرتے ہی ایک چمچ انڈوں کے باریک چھلکے اس میں ملادیں اور کافی پینے سے قبل چھلکوں کو چھان لیجئے ۔ اس طرح کافی کی کڑواہٹ
کافی حد تک کم ہو جائے گی۔
بند نالیاں کھولنے میں مدد گار
انڈوں کے چھلکوں کا چُورا قدرتی طور پر کچن کی نالیوں کو کھولنے میں بہت مدد گار ہوتا ہے ۔ کچن سنک پر انڈے کا چُورا بکھیرنے سے
بند نالیاں صاف ہوکر کھل جائیں گی ۔
برتن فوری صاف
کھانے کے بعض اجزافرائی پان اور برتنوں سے چپک جاتے ہیں ،اور الگ نہیں ہوتے ۔ اگر انہیں رگڑ کر اُتارا جائے تو اس سے برتن کی کوٹنگ متاثر ہوتی ہے ۔ اب انڈوں کے چھلکوں کا چُورا لے کر اسے دھیرے دھیرے چپکے ہوئے کھانے پر ملیں ،برتن صاف ہو جائیں گے۔
بلینڈر کی بلیڈوں کو تیز کرے
انڈے کے چھلکوں کو فریزر میں محفوظ کر لیں ،یہ بلینڈر کی بلیڈ کو تیز کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں ۔ فریز ہوئے چھلکوں میں تھوڑا پانی ملاکر انہیں بلینڈر میں ڈالیں اور بیس سے تیس سیکنڈ تک بلینڈر چلائیں ، پھراحتیاط کے ساتھ پانی سے کھنگال لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News