Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضمنی انتخابات، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

Now Reading:

ضمنی انتخابات، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کرکے کنٹرول روم قائم کردئے گئے ہیں۔

آی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے جبکہ ضمنی انتخابات کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار سے اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

 آئی جی پنجاب نے بتایا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی جبکہ لاہور کے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے اور سیف سٹی کیمرے مانیٹرنگ میں مدد دینگے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح افراد، بینر اور مخالفین کے کیمپس اکھاڑنے اور لڑائی جھگڑے کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ ہر انتخابی حلقے میں اینٹی رائٹس فورس اور ایلیٹ فورس کے جوان الرٹ رہیں گے۔

 آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ اور حساس ادارے ڈیوٹی پر مامور اہلکار و افسران کی کارکردگی کی خفیہ نگرانی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر