Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری ملازمین کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوسکتا ہے

Now Reading:

سرکاری ملازمین کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوسکتا ہے

 سرکاری ملازمین کے لیے فلپائن کے ایک میئر نے حکم جاری  کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے میئر نے جاری کیے جانے والے حکم میں کہا کہ تمام ملازمین نوکری کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مسکرائیں ورنہ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

فلپائن کے صوبے کوئزون کے قصبے میولانے کے میئر اریس ایل ایگوائر نے 5 جولائی سے سرکاری دفاتر میں ایک نئی اسمائل پالیسی (Smile policy )  پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اور حکام مسکراتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور عوام کی خدمت کریں۔

تاہم اس حکم کو نہ ماننے والوں کی 6 ماہ کی تنخواہ کاٹی جا سکتی ہے جبکہ ملازمین کو نوکری سے بھی معطل کیا جا سکتا ہے۔

میئر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی لوگوں، زیادہ تر ناریل کے کاشتکاروں اور ماہی گیروں کی شکایات کے جواب میں کیا گیا ہے۔

Advertisement

شہریوں کی جانب سے کی جانے والی شکایت پرعوام کے ساتھ سرکاری ملازمین کا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہوں تاکہ جب شہری اپنی درخواست لے کر ان دفاتر میں آئیں تو انہیں ایک خوشگوار ماحول ملے۔

واضح رہے کہ شہریوں نے شکایت کی تھی کہ جب وہ اپنے ٹیکس ادا کرنے گئے تو ٹاؤن ہال کے عملے نے ان کے ساتھ غیر دوستانہ برتاؤ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر