انٹرنیشنل تھیٹریکل ڈسٹری بیوشن کے صدر مارک ویانا نے دنیا بھر کے ناظرین کے لیے فلم “لال سنگھ چڈا” کو ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فاریسٹ گمپ بنانے والوں نے ‘لال سنگھ چڈھا’ کو عالمی مارکیٹ میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فلم 11 اگست 2022 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے اور یہ ٹام ہینکس کے کلاسک ‘فوریسٹ گمپ’ کا ریمیک ہے۔
فاریسٹ گمپ کے بنانے والوں نے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو دنیا بھر کی مارکیٹ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ’لال سنگھ چڈھا‘ 2022 کی انتہائی متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔
فلم کا تازہ ترین گانا ‘تور کلیاں’ پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
فاریسٹ گمپ کی طرح، یہ فلم بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔
مارک نے کہا، “ہم دنیا بھر کے ناظرین کو لال سنگھ چڈھا پیش کرنے کے لیے ویاکام 18 اسٹوڈیوز اور عامر خان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فاریسٹ گمپ کی اس پیش کش کو دیکھنے کے لیے پوری دنیا کے مداحوں کا انتظار نہیں کرا سکتے۔
واضح رہے کہ عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ، اور ویاکام 18 اسٹوڈیوز کے ذریعہ تیار کردہ ’لال سنگھ چڈھا‘ میں مونا سنگھ اور چیتنیا اکینینی بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
