
حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پی ٹی آئی کنٹرول روم کا دورہ کیا، وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ ہیاں موجود ہیں نوجوانوں سمیت ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا نام سب کو برابری کے حقوق دینا ہوتا ہے، یہ حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے کہ عوام جا کے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں، مگر پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حق ہونا چاہئے کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں، خدارا جمہوریت کو آگے بڑھنے دیں صرف ملک کا فائدہ سوچیں۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہمارے کشمیریوں کا بھی پختہ یقین ہے کہ پاکستان کی بھلائی سب سے آگے ہے، خان صاحب کے آنے سے ایک نئی قوت سامنے آئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نکلی اس لیے پاکستان کو دنیا بھر میں تماشہ نہ بنائیں۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ غنڈہ گردی نہیں کرنی چاہیے، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے سہولت دینی چاہیے، پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان کی جگ ہنسائی نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News