Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت، اپوزیشن اور آرمی سفارتی محاذ پر ایک پیج پر ہیں: پرویز الہی

Now Reading:

حکومت، اپوزیشن اور آرمی سفارتی محاذ پر ایک پیج پر ہیں: پرویز الہی
پرویز الہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن آرمی حکومت اور سیاست دان امن کے لئے سفارتی سطح پر ایک پیج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے، جلد پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہی  نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی توسیع ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جبکہ  اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کر کے ملکی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے آرمی ایکٹ پر نہ حق میں ووٹ دیا نہ مخالفت میں اوران کے اس اقدام سے قومی ادارے مضبوط ہوں گے

امریکہ اران کشیدگی کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی  کا کہنا تھا کہ آرمی اور حکومت نے ایران امریکہ جنگ میں حصہ نہ بن کر اور امن کا حصہ بن کر اچھا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان اور پرویزالہیٰ کی ملاقات

 چوہدری پرویز الہی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پوری توجہ دے رہی ہےجبکہ جب سیاسی قیادت اکٹھی  ہو جائے تو سب سے ذیادہ فائدہ معشیت کو ہوتا ہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ 1122   نے اپوزیشن کو بھی ٹھنڈا کر دیا ہے، اب ہمارے مخالفین بھی ایمرجنسی میں اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ ہماری جماعت نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور یہ حکومت انشااللہ 5 سال پورے کرے گی۔

واضح رہے اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے اتحادی پرویزالہیٰ کی ملاقات ہوئی تھی۔

ان دونو ں رہنما وں کی اس ملاقات میں آزادی مارچ اور حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال اورحکمت عملی پر غور کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر