
سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف خود پاکستان میں ہوتے تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق زبیر عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج مسلم لیگ ن کیلئے خراب رزلٹ آیا، اس الیکشن کا اثر پورے پاکستان پر جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اگلے سال ہوں گے، نواز شریف ہوتے تو حالات مختلف ہوتے، مریم نواز نے بھی اچھی انتخابی مہم چلائی، ان کی اچھی مہم کی وجہ سے ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اچھا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اور سندھ میں مسلم لیگ ن پر برتری ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر ملک احمد خان نے ضمنی الیکشن ہارنے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن شکست تسلیم کرلی، دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔
صوبائی وزیر ملک احمد خان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی انہوں نے بھی کہا عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں پی ٹی آئی اب تک دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جب کہ 15 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News