Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کا بھی وزیراعلیٰ اب عمران خان کی مرضی سے ہوگا، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

سندھ کا بھی وزیراعلیٰ اب عمران خان کی مرضی سے ہوگا، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اب پنجاب نہیں سندھ کا بھی وزیر اعلیٰ عمران خان کی مرضی سے ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امپورٹڈ غداروں کے سیاہ بادل گزشتہ رات سے چھٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ پارتیوں نے اپنی قیمت وصول کرکے ملک کو امریکا کی غلامی میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے، ہمارے رہبر نے ایبسووٹلی ناٹ کا نعرہ لگایا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں لوٹوں کی منڈی لگی تھی، کل رات وہ لوٹے اپنے اصل مقام ٹوائلٹ پہنچ چکے ہیں، ہمارا مقابلہ لوٹوں سے نہیں ریاستی اداروں سے تھا، ہمارا مقابلہ الیکشن کمیشن سے تھا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب عوام جاگتی ہیں تو ان لوگوں کو روانہ ہونا پڑتا ہے، یہ تبدیلی نہیں انقلاب ہے، اب سندھ میں بھی لوگ یہ سیاہ بادل چھٹتے دیکھیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کے افسران سے کہتا ہوں اپنے عہدے انجوائے کرنا چاہتے ہو تو ظلم کرلو، اگر الیکشن میں پولیس گردی اور آر آؤ گردی کی گئی تو قوم معاف نہیں کرے گی، پنجاب اور سندھ پولیس سمجھ رہی ہے کہ بادشاہت آگئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، اگر پولیس گردی اور آر آؤ گردی ہوئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومت میں آکر سارے قوانین تبدیل کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں ایک قانون ہوگا، آرٹیکل 148 کے تحت نچلی سطح تک اختیارات منتقل کریں گے، اب پنجاب نہیں سندھ کا بھی وزیر اعلیٰ عمران خان کی مرضی سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر