پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کی منظوری کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری
پشاورہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارنے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس انتظامی امورمیں مداخلت کے اختیارات نہیں ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مالم جبہ، بینک آف خیبر، بلین ٹری سونامی، بی آرٹی کی دوبارہ انکوائری کرنا غیر قانونی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اختیارات عدالت یا ٹرائبیونل میں نہیں۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کسی ادارے کو احکامات نہیں دے سکتی۔
عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، نیب اورصوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا۔
فیصلے کےخلاف متعلقہ ڈائریکٹرزنے ہائی کورٹ میں درخواست جمع کی تھی جس پرکیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شاہد خان نے کی۔
درخواست گزاروں نے قاضی جواد ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست جمع کرائی تھی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مالم جبہ، بینک آف خیبر، بلین ٹری سونامی، بی آرٹی کی انکوائری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تین ایڈیشنل ججز کا حلف
پشاورہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے تین ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصررشید خان نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
نئے تعینات ہونے والے ججز میں فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال شام ہے۔ تین نئے ججز کی تعیناتی سے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 20 ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
