سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کی حکمرانی ہماری سیاست ہے ۔
آصف علی زرداری نے شاہنواز خان بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جانیں قربان کی مگر وفاق کی زنجیر کو ٹوٹنے نہیں دیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہید شاہنواز خان بھٹو سچے جمہوریت پسند تھے اور اپنے والد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر یقین رکھتے تھے جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی المناک صدمے برداشت کیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اس کا ہر کارکن بھٹو ہے، ہم جبر کو صبر سے برداشت کرتے ہیں مگر اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
