
اکثر شادی بیاہ کی تقریب سے ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ وہ رخصتی کے وقت رونے کے بجائے میکے والوں کو حیرت سے دیکھ رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دلہن میکے والوں سے سوال کرتی ہے کہ میں جا رہی ہوں آپ سب رو کیوں نہیں رہے ہو؟
جس پر میکے والوں کے جواب نے دلہن کو حیران کردیا، میکے والوں نے کہا کہ ہم کیوں روئیں؟ ہمارا میک اپ خراب ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News