Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

Now Reading:

انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی: انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کا چار رکنی سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچا جس کے بعد آج انہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق وفد نے وزارت داخلہ میں بھی پاکستانی حکام سے ملاقات کی جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی، لاہور اور ملتان کا بھی دورہ کرے گا۔

انگلینڈ سیکیورٹی وفد میں کرکٹ آپریشنز کے دو اہلکار، ایک سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہے۔

Advertisement

 وفد منگل کو کراچی پہنچے گا، اس موقع پروفد کو ایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

بعد ازاں وفد نیشنل اسٹیڈیم کا بھی دورہ کریں گا جہاں انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد گراؤنڈ اور اطراف میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

جولائی 20 کو وفد ملتان میں سہولیات کا جائزہ لے گا جبکہ 21 جولائی کو وفد لاہور پہنچے گا اور 22 جولائی کو وطن واپس روانہ ہوگا۔

انگلش بورڈ کا سیکیورٹی وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان آئے گی جبکہ انگلش ٹیم کی پاکستان آمد 15 ستمبر کو تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز کراچی سے ہوگا جبکہ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔

کراچی 4 اور لاہور آخری 3 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 22، تیسرا 23 اور چوتھا 25 ستمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی،لاہور میں 28 اور 30 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا آخری میچ دو اکتوبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ 17 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم نے 2005 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر