Advertisement
Advertisement
Advertisement

22 کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے، شیخ رشید

Now Reading:

22 کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے، شیخ رشید
شیخ رشید

آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف 4 ہفتے باقی ہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ22 کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے کہ 22 کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہونگے، عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔

      واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

Advertisement

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

وزیراعظم کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع
انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں وزارت خزانہ سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سولر انرجی اور گرین انرجی پر منتقلی کے حوالے سے حوالے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Advertisement

دوسری جانب مالیاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں رواں سال کے اختتام تک 65 ڈالر فی بیرل تک گر جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقعات ہیں۔