Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجر فیڈرر نے مستقبل کے حوالے سے بڑے فیصلے کا اشارہ دے دیا

Now Reading:

راجر فیڈرر نے مستقبل کے حوالے سے بڑے فیصلے کا اشارہ دے دیا

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ لگتا ہے انہیں اب مزید ٹینس کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ راجر فیڈرر گزشتہ سال ومبلڈن سے کوارٹر فائنل میں باہر ہونے کے بعد سے اب تک نہیں کھیلے ہیں۔

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آخری بار ومبلڈن میں گزشتہ سال ایک مسابقتی میچ کھیلا تھا، جب وہ کوارٹر فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز سے سیدھے سیٹوں میں ہار گئے تھے۔

راجر فیڈرر کی گزشتہ 18 ماہ میں گھٹنے کی تیسری سرجری ہوئی اور تب سے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

چونکہ فیڈرر اس سال ومبلڈن کے ایڈیشن سے محروم ہو گئے تھے، اس لیے مزید سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا 20 مرتبہ گرینڈ سلم جیتنے والا دوبارہ کبھی مقابلہ کرے گا۔

Advertisement

اپنی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں میں مزید ایندھن شامل کرتے ہوئے، فیڈرر نے کہا ہے کہ انہیں اب ٹینس کی ضرورت نہیں ہے اور وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوش ہیں۔

راجر فیڈرر نے کہا کہ مجھے کامیابی سے عشق ہے لیکن اگر آپ مزید مسابقتی نہیں ہیں، تو بہتر ہے کہ آپ رک جائیں۔

اپنی الماری میں 20 گرینڈ سلم سجانے والے ٹینس کھلاڑی کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ٹینس کی ضرورت ہے۔ میں چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوش ہوتا ہوں.

ایک ڈچ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ جب میرا بیٹا کچھ ٹھیک کرتا ہے اور جب میری بیٹی اچھے نمبر کے ساتھ گھر آتی ہے تو مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔

راجر فیڈرر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پیشہ ورانہ کیریئر ہمیشہ نہیں چل سکتا اور یہ ایک حقیقت ہے۔

“ٹینس کا حصہ ہے، لیکن میری پوری شناخت نہیں،” انہوں نے مزید کہا۔

Advertisement

راجر نے مزید کہا کہ میں کامیاب بننا اور رہنا چاہتا ہوں، اور کاروبار میں بہت زیادہ توانائی لگانا چاہتا ہوں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر