Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
روسی ہم منصب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ  ہوا ،اس دوران   مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے  اتفاق کیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے ، فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر  اتفاق کیا ۔

روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ،خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، کشیدہ صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے امریکا ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا اصولی موقف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا  اور نہ ہی پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی و  ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو گی ۔

شاہ محمود قریشی کے وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف ممالک سے رابطے

Advertisement

خیال رہے کہ 3 جنوری 2020 کو ایران کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے قریب امریکی صدر کے حکم پر نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر ڈرون کے ذریعے راکٹ فائر کیے گئے جس میں قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے۔

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخی شہر قم کی جمکران مسجد میں انتقام کی علامت والا سرخ پرچم بھی لہرا دیا تھا۔

جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے امریکی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ’سب اچھا ہے‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس پر اپنا بیان جری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر