میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،103بجلی چور پکڑلئے
ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 103بجلی چور پکڑلئے۔
ترجمان میپکو نے کہا کہ ایک لاکھ71ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لا کھ15ہزار روپے جرمانہ عائد ،3مقدمات درج جبکہ ملتان میں 13گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو71018یونٹس چوری کرنے پر806152 روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 16 گھریلوصارفین کو29403یونٹس چوری کرنے پر438670روپے جرمانہ اور3مقدمات درج، وہاڑی میں 13 گھریلوا ورکمرشل صارفین کو15629یونٹس چوری کرنے پر299366 روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 5گھریلو اورصنعتی صارفین کو7782یونٹس چوری کرنے پر115100 روپے جرمانہ ساہیوال میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو9125یونٹس چوری کرنے پر122342روپے جرمانہ ہے ۔
ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو6363 یونٹس چوری کرنے پر111000 روپے جرمانہاور مظفر گڑھ میں 13گھریلو صارفین کو11940یونٹس چوری کرنے پر164570روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بہاولنگر میں 8 گھریلوصارفین کو6972یونٹس چوری کرنے پر94900روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 13گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو12870یونٹس چوری کرنے پر 163605 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
دوسری جانب میپکو اتھارٹی نے بوگس بھرتی ہونے والے 3اسسٹنٹ لائن مینوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو سید وقار عباس کی جانب سے لائن مینوں کو نوکری سے فارغ کرنیکا لیٹر جاری کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹی سب ڈویژن چیچہ وطنی میں جعلی کاغذات اور فراڈ پر بھرتی ہونے والے تین اسسٹنٹ لائن مین شبیر حسین ، زاہد محمود اور غلام عباس شامل ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز نے تینوں ملازمین کا میپکو دفاتر میں داخلہ بند کرنے کے احکامات بھی دے دیئے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر ان کے کیسز ایف آئی اے کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
