Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی پر پابندی کی خواہش کا اظہار کردیا

Now Reading:

بھارت، مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی پر پابندی کی خواہش کا اظہار کردیا

بھارت کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پارلیمان کو بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کے مالیاتی استحکام پر کرپٹو کرنسی کے نقصان دہ اثرات پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس شعبے کے لیے قانون سازی کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانا چاہتا ہے۔کرپٹو کرنسی پر پابندی کے لیے قانون سازی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر کسی قسم کی پابندی یا قوانین مؤثر ثابت نہیں ہوں گے۔

واضح رہے، جی 20 ممالک کے فنانشنل اسٹیبلیٹی بورڈ نے جولائی کے اوائل میں کہا تھا کہ اس کی جانب سے اکتوبر 2022 میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عالمی قوانین کو تجویز کیا جائے گا۔

Advertisement

بھارت میں پہلے ہی کرپٹو کرنسی کی لین دین پر ٹیکسوں کا نفاذ کیا جاچکا ہے جس کے بعد کوائن بیس نے اپنی سروس بھارت میں معطل کردی تھی۔

اسی طرح ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد بھارت میں کرپٹو کرنسی کے حجم میں حالیہ مہینوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن انڈیا نے گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی کی حمایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر