شہر کراچی میں صبح و شام بوندا باندی و ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح سے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے تاہم مون سون کا نیا سسٹم 23 جولائی سے شہر کو متاثر کرے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا تاہم زیریں سندھ ،وسطی /جنوبی بلوچستان ،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تیز بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ خضدار، آواران، لسبیلہ اورقلات کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
