Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ختم، فیصلہ 21 جولائی کو ہوگا

Now Reading:

بھارت میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ختم، فیصلہ 21 جولائی کو ہوگا

بھارت میں صدراتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہوگئی جسکا فیصلہ 21 جولائی کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے حکمراں محاذ ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ (این ڈی اے) کی جانب سے ایک قبائلی خاتون سیاست دان دروپدی مورمو اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے سابق بیوروکریٹ اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔

بھارت کی پارلیمنٹ اور تمام ریاستی اسمبلیوں میں ارکان نے ووٹ ڈالا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کا کل ٹرن آؤٹ 98.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا جب کہ 25 جولائی کو نئے صدر حلف اُٹھائیں گے، موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدت 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

ووٹنگ سے پہلے یشونت سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں صرف ایک سیاسی لڑائی ہی نہیں لڑ رہا بلکہ حکومت کی ایجنسیوں کے خلاف بھی لڑ رہا ہوں، جمہوریت کے تحفظ کی خاطر لڑ رہا ہوں۔

Advertisement

دوسری جانب دروپدی مورمو نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ صدر کے منصب کے لیے میری نامزدگی ایک تاریخی لمحہ ہے، خاص طور پر قبائلی برادری اور خواتین کے اندر اس کی وجہ سے جوش پیدا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں اورزندگی میں بہت جدوجہد کی ہے۔

 یاد رہے کہ دروپدی مرمو کی جیت کی صورت میں وہ قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر