Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے کرکٹ آپ کی کمی محسوس کرے گی، شاداب کا بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ پر ردعمل

Now Reading:

ون ڈے کرکٹ آپ کی کمی محسوس کرے گی، شاداب کا بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ پر ردعمل
ون ڈے کرکٹ آپ کی کمی محسوس کرے گی، شاداب کا بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ پر ردعمل

ون ڈے کرکٹ آپ کی کمی محسوس کرے گی، شاداب کا بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ پر ردعمل

شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں نے ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بین اسٹوکس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حال ہی میں انگلینڈ کے 31 سالہ کھلاڑی بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر قومی کرکٹر شاداب خان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Advertisement

شاداب خان کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ بین اسٹوکس کی خدمات سے محروم ہونے جارہی ہے جبکہ وہ اس کھیل کے عظیم سفیر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے شاندار ون ڈے کیریئر پر بین اسٹوکس کو مبارکباد بھی پیش کی جبکہ شاداب نے ان کے ٹیسٹ اور دیگر کرکٹ کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ون ڈے کرکٹ یقیناً آپ کی کمی محسوس کرے گی‘۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس اپنے 11 سالہ ون ڈے انٹر نیشنل کیریئر میں اب تک 104 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 3 سنچریز اور 21 نصف سنچریز کی بدولت 2919 رنز اسکور کیے جبکہ 74 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ میں فتح دلوانے کا سہرا بھی بین اسٹوکس کے ہی سر جاتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کو سپر اوور تک لے جانے اور پھر وہاں سے فتح دلوانےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، میں منگل کو ڈرہم میں ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے اپنا آخری میچ کھیلوں گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں اس فارمیٹ میں اب مزید اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا اور انگلینڈ کی شرٹ اس سے کم قیمت کی مستحق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر