
انڈہ ایک مکمل اور حیرت انگیزغذا ہے جسے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوانوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انڈے میں کئی اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ دنیا کی ایک بڑی آبادی کی دن کی پہلی غذا میں انڈہ ضرور شامل ہوتا ہے۔
فرائی کئے ہوئے انڈوں کی نسبت ابلے ہوئے انڈوں کو زیادہ صحت بخش قرار دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے اکثر لوگ ابلے ہوئے انڈوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گھروں میں ابلے ہوئے بچ جاتے ہیں مگر اس بات کا علم نہیں ہوتا ہے یہ کتنے عرصے تک کھانے کے لئے محفوظ ہیں اور انہیں کب تک استعمال کر لینا چاہئے۔
ایک ابلے ہوئے انڈے میں 7 گرام پروٹین، 7 گرام چکنائی، 187 ملی گرام کولیسٹرول، 63 ملی گرام سوڈیم، 63 ملی گرام پوٹاشیم، 5% وٹامن اے، 2% کیلشیم، 3% آئرن، وٹامن ڈی اور بی کومپلیکس، فاسفورس اور سیلینئم کے ساتھ دوسرے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
تازہ انڈوں کے مقابلے میں محفوظ کئے ہوئے انڈے جلد خراب ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے کوشش یہی ہونی چاہئے کہ انہیں تازہ استعمال کیا جائے۔ جبکہ انڈوں کو مکمل ابلانے کے لئے دس سے بارہ منٹ تک ابالا جائے۔
سخت ابلے ہوئے انڈوں کے اگر چھلکے اتارلئے ہیں تو کوشش کریں کہ انہیں دو گھںنٹے کے اندر استعمال کرلیں یا اگر بعد میں استعمال کرنا ہوتوانہیں فریج میں رکھ دیں، انڈا بہت تیزی سے ماحول کی آلودگی سے متاثر ہوکر خراب ہونے لگتا ہے یا اگر ابلے ہوئے انڈے بچ گئے ہیں اور ان کا کوئی مصرف نہیں ہے تو انہیں چھیلے بغیر ایک ہفتے تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کے بعد اس میں موجود صحت بخش اجزاء کی افادیت کم ہونے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News