
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ن لیگ ودیگرجماعتیں بتائیں کراچی کیلئے کیا کیا؟
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی کے شہری چنگچی میں دھکے کھاتے رہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، ہمارے وسائل سے پورے ملک کو سہارا ملتا ہے، کراچی والوں سے درخواست ہے 24 جولائی کو امید کا آغاز کریں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ن لیگ ودیگرجماعتیں بتائیں کراچی کیلئے کیا کیا؟ کےفور، کےسی آر کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، نوجوانوں کیلئےآئی ٹی کی کوئی سہولت نہیں، نوجوان مایوس ہورہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ لینے کے بعد کوئی کراچی کا رخ نہیں کرتا، انتخابات کے وقت سب کو کراچی یاد آجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان نے کمپیوٹر کورسز شروع کرائے تھے، نوجوانوں کوٹرانسپورٹ سمیت کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News