Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام پاکستان میں صاف ستھری سیاست چاہتی ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

عوام پاکستان میں صاف ستھری سیاست چاہتی ہے، اسلم اقبال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام پاکستان میں صاف ستھری سیاست چاہتی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ جیت چکا ہے، انکی شکست سامنے آگئی جو بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بنے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ووٹر لسٹیں ٹھیک ہوتیں تو ٹرن آؤٹ 80 فیصد ہوتا، ووٹروں کو تنگ کیا گیا، ووٹر لسٹوں میں خامیاں دور کرنی چاہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ گولی لاٹھی کی سرکار رد کردی گئی، عوام نے 17 جولائی کو ہمیں ووٹ دیا، عوام پاکستان میں صاف ستھری سیاست چاہتے ہیں، ہم انکوائریاں کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پولیس افسران کے خلاف کارروائیاں ہوں گی جنہوں نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کوئی افسر نہ سمجھے کہ ہم بھول گئے ہیں، کوئی سی سی پی او، کوئی ڈی آئی جی کوئی ایس ایس نہ سمجھے کہ ہم بھول گئے، ہم کسی کے ساتھ پرسنل نہیں ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یہ انکوائریاں ہوں گی اور ظالم چہرے سامنے آئیں گے، پولیس کی وردی پہن کر ظلم کرنے والے سامنے آئیں گے اور بھگتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عوام نے سب کو بتا دیا کہ یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، ظلم کی رات چھٹ گئی، عمران خان کا بیانیہ جیت چکا ہے، چور ڈاکو اور لٹیرے ہار چکے ہیں، عوام نے چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کو رد کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر