Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک سفیر کی نیول چیف سے ملاقات، بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال

Now Reading:

ترک سفیر کی نیول چیف سے ملاقات، بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال
نیول چیف

ترک سفیر اور چیف آف  نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے درمیان بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں نئے تعینات ہونیوالے ترک سفیر مہمت پاچا جی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران ترک سفیر کی چیف آف  نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نیول چیف نے ترک سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ترک سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر