
محسن داوڑ نے کہا ہے کہ فیصلہ سازی اور قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
قبائلی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب ایک بار پھر اپنی حدود سے باہر نکل رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی پارلیمان کو بے توقیر کیا ہے اس کا مقام واپس دلوانا ہے۔
محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ طالبان نے جب افغانستان پر قبضہ کیا تو عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔
قبائلی رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا مزید کہنا تھا کہ جو وہ پوری ریجن میں گھس جائیں گے تب میں آپ سے پوچھوں گا اس کا حساب بھی دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News