Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرا اپنے والدین سے ملنے سے کتنا قریب ہے؟ جانئیے

Now Reading:

دعا زہرا اپنے والدین سے ملنے سے کتنا قریب ہے؟ جانئیے

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے کیس میں گزشتہ چند دنوں میں کافی نت نئے انکشافات دیکھنے کو ملے۔

عدالت کی کارروائیاں ہوئیں، دعا کی میڈیکل رپورٹس پیش کی گئیں جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، یہ کیس بھی دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کے حق میں آنا شروع ہوا۔

اس کیس کے حوالے سے ہی پاکستان کے جانے مانے اینکر،  تفتیشی رپورٹراور سماجی کارک  سید اقرار الحسن نے اپنا نیا ویلاگ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے واضح طور پر یہ کہا کہ پولیس جلد ظہیر اور اس کے گینگ کو گرفتار کر کے دعا کو بازیاب کروا کر اس کے والدین کے پاس پہنچا دے گی۔

اقرار الحسن نے کہا کہ اللہ کی ذات جب کسی کے لیے راستے کھولنا چاہتی ہے تو آپ کو وسیلہ اور ذریعہ بنا دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر واپس آ جاؤ، چھوٹی بہن کا دعا زہرا کیلئےسسکیوں بھرا ویڈیو پیغام

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ ہماری خواہش یہ تھی کہ اس عید پر ہم دعا زہرا کو ان کے والدین سے ملوا سکیں، میں نے دعا کے والدین سے رابطہ کیا اور ظہیر اور اس کے گینگ سے بھی رابطہ کیا کہ بیٹی اور ماں باپ کی ملاقات کروا دیتے ہیں اور تمام تر سیکیورٹی کی ذمہ دار ہم اپنے ذمہ لیں گے مگر انہوں نے خود اس ملاقات سے اور مجھے انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔

سید اقرار الحسن نے کہا کہ ہمارے اس کیس پر پہلی بار بات کرنے کےصرف چار دن بعد پولیس نے اسی کیس پر مزید کام کرتے ہوئے اپنی پراگریس رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ظہیر اس دن کراچی میں ہی موجود تھا جب دعا زہرا اپنے گھر سے نکلی تھی۔

اقرار الحسن نے مزید بتایا کہ جب دعا لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی تب اس کے پاس کوئی سم یا موبائل موجود نہیں تھا تو یہ سب جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت پیش آئی، کہ دعا اپنی مرضی سے اس شادی کے لیے بھاگی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر