Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تبدیل

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تبدیل
کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تبدیل

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تبدیل

لاہور: کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اجمل لودھی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اجمل لودھی نے بیٹے کی علالت کے باعث معذرت کرلی ہے جس کے بعد پی ایچ ایف نے کوچ سمیر حسین کو مینجر کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے اجمل لودھی کو خواجہ جنید کے مستعفی ہونے پر مینجر مقرر کیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے جبکہ ویزا سمیت تمام سفری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں جبکہ پاکستان ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں چوبیس جولائی کو اسلام آباد سے برمنگھم کے لیے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 103 رکنی دستہ شرکت کرے گا جس میں 56 کھلاڑیوں کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا جبکہ 27 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات پی او اے اور نیشنل فیڈریشنز برداشت کرے گی۔

Advertisement

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی دستے  میں واپسی ہوئی ہے  جن کے اخراجات پی ایس بی کی جگہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن برداشت کرے گی۔

Advertisement

ویمن کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی دستے کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹس 13 گیمز میں حصہ  لیں گے۔

یاد رہے کہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک شیڈول ہے جس میں شرکت اکے لیے قومی دستہ 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر